خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ

نگران وزراء کوقلمدان تفویض،خوشدل خان کو محکمہ نہ مل سکا

ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کے ممبرا ن کو قلمدان سونپ دئیے گئے حامد شاہ کو ترقی و منصوبہ بندی اور آبنوشی جبکہ محمد علی شاہ کو تعمیرات کو مواصلات کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے واحد رکن کابینہ خوشدل ملک کو قلمدان نہیں دیا گیا محکمہ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان کی جانب سے ارکان کابینہ کو قلمدان سونپ دئے گئے ہیں جن میں سید مسعود شاہ کو اسٹبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن اور بین الصوبائی رابطہ، عبدالحلیم قصوریہ کو زراعت، لائیوسٹاک اورماہی پروری ، شاہد خٹک کو ٹرانسپورٹ، سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، جسٹس (ر) ارشاد قیصر کو قانون انسانی حقوق اور اعلیٰ تعلیم، محمد علی شاہ کو مواصلات و تعمیرات، بخت نواز خان کو ماحولیات اور جنگلات، منظور آفریدی کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور محنت، عدنان جلیل کو محکمہ مال اور صنعت و حرفت، محمد غفران کو معدنیات، حامد شاہ کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور ترقی و منصوبہ بندی، شفیع اللہ کو ہائوسنگ اور جیل خانہ جات، ایڈوکیٹ ساول نذیر کو بلدیات اور دیہی ترقی، فضل الہی کو جنگلات اور آبپاشی جبکہ تاج محمد آفریدی کو بحالی و آبادکاری کا قلمدان دیا گیا ہے باقی تمام قلمدان وزیر اعلیٰ کے پاس رہیں گے ۔

مزید پڑھیں:  عدالتی معاملات میں مداخلت کے خط پر سپریم کورٹ فل کورٹ میٹنگ طلب