گورنرنے انتخابات کی تاریخ کی بجائے مشورہ دیا

گورنرنے انتخابات کی تاریخ کی بجائے مشورہ دیا

ویب ڈیسک: گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے الیکشن کمیشن کو صوبائی اسمبلی کے انتخابات کرانے کی تاریخ طے کرنے کا اختیار دیدیا گورنر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سکیورٹی اداروں سے مشاورت اور سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے ۔گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کی جانب سے الیکشن کمیشن کولکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد اب انتخابات آئینی ذمہ داری ہے تاہم صوبے میں موجودہ امن و امان کی بگڑتی صورتحال تشویش ناک ہے
ایسے میں الیکشن کمیشن صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے کوئی بھی تاریخ طے کرنے سے قبل قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مشاورت کرے اور تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیتے ہوئے ہوئے اتفاق رائے سے پرامن طریقے سے انتخابات کا انعقاد کرایا جائے واضح رہے کہ 18جنوری کو صوبائی اسمبلی تحلیل کردی گئی تھی جس کے بعد اب 17اپریل تک آئینی طور پر صوبائی اسمبلی کے انتخابات کرانا لازمی ہیں جس کیلئے الیکشن کمیشن نے گورنر خیبر پختونخوا سے پولنگ کی تاریخ طلب کی تھی اور 15،16اور17اپریل کی تاریخ تجویز کی تھی۔

مزید پڑھیں:  مردان میں چنگ چی حادثے کا شکار،5افراد زخمی