ویب ڈیسک:خود کشی اور رقم لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد قتل ، راہگیر سمیت چار افراد زخمی ہوگئے،بنوں کے علاقہ لدی خیل بکاخیل میں ہوئی مبینہ ملزمان ممتالی ولد میرل سکنہ لدی خیل ، اللہ جان ولد نواب ،خان اور نصیب ولد خان کی فائرنگ سے رحمت اللہ شاہ ولد بسم اللہ خان سکنہ شوبڑ خیل بکاخیل قتل ہوئے
فائرنگ میں ذاکر اللہ عرف منیر شاہ ولد بسم اللہ ، عیدا خان عرف ناٹ ولد واگئی سکنہ کسٹم بکاخیل اور راہگیر منزہ پیر ولد شمت علی سکنہ غوڑا بکاخیل زخمی ہوگئے پولیس نے زخمی ذاکر اللہ کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، تھانہ صدر کی حدود کوٹ عادل میں بیٹھک فلک شیر میں مبینہ طور پر عزت اللہ ولد محمد عیسیٰ سکنہ ضلع چمن کوئٹہ پستول لوڈ ان لوڈ کر رہے تھے کہ اچانک چلنے اور گولی لگنے سے ضلع پشین کے رہائشی سید محمد سجاد ولد سید عبدالرشید جاں بحق ہوگئے تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع نلگران دائود شاہ میں مبینہ طور پر شادی شدہ خاتون زوجہ سبیل نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر گھر کے اندر خود پر فائرنگ کرکے زندگی کا خاتمہ کر دیا۔
