کم وزن روٹی کی فروخت

کم وزن روٹی کی فروخت جاری، انتظامیہ کی محدود کارروائیاں

ویب ڈیسک: پشاور میں کم وزن روٹی کی فروخت عروج پر پہنچ گئی نانبائیوں نے من پسند نرخ اور من پسند وزن مقرر کرکے روٹیوں کی فروخت شروع کردی ہے جبکہ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے چند ایک مقام پر کارروائی کرتے ہوئے 26 نانبائیوں کو گرفتار کرلیا ہے پشاور میں مختلف مقامات پر روٹی کی فروخت میں نانبائیوں نے من مانیاں شرو ع کرد ی ہیں روٹی کا وزن اور قیمت ہر جگہ مختلف ہے اور کوئی پوچھ گچھ نہیں ہے
چند مقامات پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائیاں بھی کی ہیں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جنید شاہ نے اندرون شہر بازاروں ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سمیرہ صباء نے حیات آباد کی مارکیٹوں میں نانبائیوں کی دکانوں میں روٹی کے وزن کا معائنہ کیا جبکہ دیگر انتظامی افسران نے اپنے علاقوں میں روٹی کے وزن کا معائنہ کیا۔ کم وزن روٹی فروخت کرنے پر مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 26 نانبائیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان گرفتار نانبائیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے انتظامی افسران کو اپنے علاقوں میں روٹی کے وزن کا مسلسل معائنہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، شہر اور مضافات میں ہلکی بارش، فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ