شمالی وزیرستان 2 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں سرگرم رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ، جوڈیشل الاونس کے کیس پر سماعت، جواب طلب
مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب

آئی ایس پی آر کا مزید کہان ہے کہ یہ واقعہ پاک فوج کے ملک میں دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کے عزم کی تصدیق کرتا ہے اور پاک فوج نے ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔