ذیشان کی2ماہ قبل شادی ہوئی

ایک اور زخمی اہلکارچل بسا،ذیشان کی2ماہ قبل شادی ہوئی تھی

ویب ڈیسک : پشاور دھماکے کا ایک اور زخمی 6بہنوں کا اکلوتا بھائی ذیشان اکبر جان کی بازی ہار کر چل بسے۔ مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد اپنے آبائی قبرستان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ تحصیل کاٹلنگ میں ظریف خان ڈھیری سے تعلق رکھنے والا پولیس فورس کا جوان ذیشان اکبر جو پشاور پولیس لائن بم دھماکے میں شدید زخمی ہوگئے تھے اور ایل آر ایچ ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھے جمعرات کے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے ۔
شہید کے ورثا نے روزنامہ مشرق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذیشان اکبر چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور اس کی دو ماہ پہلے شادی ہی ہوئی تھی۔ وہ نہایت دین دار اور شفقت والا انسان تھا ہمیں ذیشان اکبر پر فخر ہے اور اگر ضرورت پڑی تو ہزاروں ذیشان اکبر اس مٹی پر جان نچھاور کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ شہید ذیشان اکبر کو نماز جنازہ کے بعد ان کے آبائی قبرستان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس میں شک کا فائدہ ملزمان کو جائے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ