سرکاری ادویات فلم مارکیٹ میں فروخت

سرکاری ادویات اور ایکسرے فلم مارکیٹ میں فروخت

ددددویب ڈیسک :خیبر پختونخوا کے مختلف سرکاری ہسپتالوں کیلئے خریدی گئی ایکسریز فلمز کی بڑی مقدارشاہ قبول پشاور سے بر آمد کر لی گئی ہے جبکہ جعلی ادویات بھی بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے اکثربڑے ہسپتالوں میں ایکسرے فلمیں ختم ہونے پر ایکسرے بند کردئیے گئے ہیں اور اس کیلئے ڈالر کی بڑھتی قیمتوں اور سامان کے شارٹیج کو وجہ بتایا گیا ہے لیکن گذشتہ روز شاہ قبول پشاور میں ڈرگ انسپکٹر نے ادویات اور ایکسرے فلموں کا ایک بڑا ذخیرہ بر آمد کر لیا ہے جس میں شامل ادویات اور ایکسرے فلم مختلف سرکاری ہسپتالوں کیلئے خریدی گئی تھیں جن پر مہر بھی لگی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ یہ تمام سامان تحویل میں لے کر پولیس کے ذریعے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  عالمی سطح پر غزہ میں دریافت اجتماعی قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ