ویب ڈیسک :قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمدخان شیرپائو نے کہا ہے کہ الیکشن ایک جمہوری طریقہ ہے جسے کسی بھی صورت کرنا ہے تاہم اس وقت سیاست اپنی جگہ، ملک کی موجودہ صورتحال پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس وقت ملک کی مجموعی صورتحال بہت خراب ہے، معاشی بحران، بد امنی اور سیاسی صورتحال کی وجہ سے بہت نقصان ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا خراب معاشی صورتحال کے ذمہ دار عمران خان ہیں
عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ جو معاہدے کئے ان کو توڑا، پی ڈی ایم ملک کی خراب معاشی اور سیاسی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے وجود میں آیا ہے، امن وامان کی صورتحال پر تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، پولیس لائن پشاور کی مسجد میں ہونے والا خود کش حملہ انتہائی افسوسناک ہے۔
