سرکاری آٹے کی سمگلنگ ناکام

سرکاری آٹے کی سمگلنگ ناکام’ کوچ سے 262بوریاں برآمد

ویب ڈیسک :ناگمان روڈ پر یوٹیلٹی سٹور کے سرکاری آٹا سے بھری فلائنگ کوچ پکڑی گئی جس سے آٹے کے 262 بوریاں برآمد کرلی گئی ہیں، ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرلی گئی ہے ۔ گزشتہ روز راشننگ کنٹرولر جمشید خان آفریدی کی نگرانی میں محکمہ خوراک کی ٹیم نے ایک اطلاع پر کارروائی کی کہ سرکاری آٹا کو سمگل کیا جارہا ہے ۔
اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے محکمہ خوراک نے ناگمان روڈ پر ناکہ پر سرکاری آٹے سے بھری گاڑی پکڑ لی جس سے سرکاری آٹے کے 262 بوریاں برآمد کی گئیں۔ محکمہ خوراک حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف نہ صرف رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔ ملزمان کو سپیشل مجسٹریٹ راشن کنٹرول کے سامنے بھی پیش کیا گیا جن پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا ہے ۔ راشننگ کنٹرولرجمشید خان آفریدی کے مطابق آٹا سمگلنگ کی روک تھام اور اسے مہنگے داموں فروخت کرنے کے خلاف اسپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔

مزید دیکھیں :   پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا