ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی اسمبلی کی خالی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے سابقہ ارکان اسمبلی حصہ لیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے سابقہ ارکان قومی اسمبلی کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ عمران خان نے ہدایت دی کہ سابقہ ارکان اپنے حلقوں میں الیکشن مہم شروع کر دیں۔
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 33 حلقوں پر ضمنی انتخابات 16 مارچ کو کرانے کا اعلان کیا ہے۔ قومی اسمبلی کی 33 نشستیں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں کے باعث خالی ہوئی تھیں۔
