قومی اسمبلی کی

قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی 31 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا، جس کے بعد مذکورہ حلقوں میں پولنگ 19 مارچ 2023ء کو ہوگی۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن 19 مارچ بروز اتوار ہوگا۔ کاغذات نامزدگی 10 سے 14 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے، کاغذات نامزدگی یکم مارچ تک واپس لیےجاسکیں گے، امیدواروں کو انتخابی نشان 2 مارچ کو الاٹ کیےجائیں گے۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 18 فروری تک ہوگی، کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 22 فروری تک جمع کرائی جائیں گی، الیکشن ٹریبونلز 27 فروری تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 5،6،7 لوئر دیر ، این اے 8 مالاکنڈ ، این اے 9 بونیر ، این اے 16 ایبٹ آباد، این اے 19 صوابی، این اے20 مردان، این اے 28 پشاور ، این اے 30 پشاور، این اے 34 کرک، این اے 40 باجوڑ میں ضمنی الیکشن ہوگا۔
اس کے علاوہ این اے 42 مہمند، این اے 44 خیبر، این اے 61 راولپنڈی ، این 70 گجرات ، این اے 87 حافظ آباد، این اے 93خوشاب، این اے 96 میانوالی، این اے107 فیصل آباد، این اے 109 فیصل آباد، این اے 135 لاہور، این اے 150 خانیوال، این اے152 خانیوال ، این اے158 ملتان، این اے164 اور این اے 165 وہاڑی میں ضمنی الیکشن ہوگا۔
خیال رہے کہ یہ نشستیں تحریک انصاف کے ایم این ایز کے استعفوں کی منظوری کے بعد خالی ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  عثمان ڈار کو مشروط طور پر عمرے پر جانے کی اجازت