تانڈہ ڈیم میں

تانڈہ ڈیم میں ڈوبنے والے آخری بچے کی لاش بھی نکال لی گئی

کوہاٹ کے تانڈہ ڈیم میں کشتی الٹنے سے ڈوبنے والے آخری بچے حمزہ کی لاش بھی نکال لی گئی۔
ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے دستوں نے تاندہ ڈیم کوہاٹ میں ڈوبنے والی کشتی کے لاپتہ آخری طالب علم کی لاش نکال لی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تانڈہ ڈیم میں ڈوبنے والے طلبہ کی لاشیں نکالنے کیلئے آپریشن 48 گھنٹے تک جاری رہا، آپریشن میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے تمام 52 طلبا اور عملہ کو تلاش کر لیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایس ایس جی کی غوطہ خور ٹیموں، آرمی انجینئرز اور ریسکیو 1122 نے آپریشن کے دوران 5 طلبا کو زندہ نکالا۔

مزید پڑھیں:  محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی