شمالی وزیرستان

شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں 2 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ ان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے ، پاک فوج ملک میں دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر کاربند ہے۔

مزید پڑھیں:  پولیس لائنز مسجد دھماکہ کا ایک اور سہولت کار پولیس کانسٹیبل محمد ولی گرفتار