خیبرپختونخوا کے وزراء اعلیٰ

خیبرپختونخواکے7سابق وزراء اعلیٰ جائے وقوعہ پرنہ آئے

ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پہلے وزیر اعلیٰ ہیں جنہوں نے پشاور پولیس لائنز بم دھماکے کے مقام کا دورہ کیا خیبر پختونخوا کے گزشتہ 7وزراء اعلیٰ میں سے کسی ایک نے بھی جائے دھماکہ کا دورہ نہیں کیا ہے جبکہ نگران وزیر اعلیٰ کو بریفنگ کیلئے اس مقام کا دورہ کرنا پڑا۔ خیبر پختونخوا کے 1988سے لیکر اب تک کے تمام منتخب وزیر اعلیٰ میں سے کسی ایک نے بھی پیر کے روز پولیس لائنز میں ہونیوالے بم دھماکے کے مقام کا دورہ نہیں کیا ہے
سابق وزراء اعلیٰ آفتاب احمد خان شیرپائو، پیر صابر شاہ، مہتاب احمد عباسی، اکرم خان درانی، امیر حیدر خان ہوتی، پرویز خٹک اور محمود خان میں سے کسی ایک نے بھی اس مقام کا دورہ کرتے ہوئے پولیس کے زخموں پر مرہم نہیں رکھا جبکہ سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے اس مقام کا دورہ کیا جبکہ پولیس لائنز میں شہداء کی یادگار پر پھول بھی چڑھائے۔ سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے ایک روز قبل لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا تھا تاہم وہ پولیس لائنز نہیں آئے۔

مزید پڑھیں:  روسی نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے الزام میں گرفتار