آئی ایم ایف نئے مطالبات

پٹرول پرٹیکس،اداروں کی نجکاری،آئی ایم ایف نے نئے مطالبات رکھ دیئے

ویب ڈیسک :آئی ایم ایف نے پاکستان کے سامنے مزید اپنے مطالبات رکھ دیئے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان تکنیکی مذاکرات ختم ہوگئے، مذاکرات میں آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی،گیس کا ٹیرف بڑھانے، پیٹرولیم پر 18فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ کیا جبکہ خسارے کا شکار سرکاری اداروں کی نجکاری پر زور دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے نجکاری کے ذریعے معیشت میں ریاستی عمل دخل محدود کرنے اور سرکاری اداروں کے ریگولر آڈٹ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے کرپشن،سرخ فیتے کا خاتمہ، کاروبار اور ٹیکس کلچر کے فروغ کیلئے آسانی ،ایل این جی پاور پلانٹس، ہائوس بلڈنگ فنانس سمیت کئی اداروں کی نجکاری کا مطالبہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی جانب سے پی آئی اے، اسٹیل ملز سمیت دیگر اداروں کے نقصانات میں کمی لانے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ معاشی ترقی، سرمایہ کاری، روزگار کیلئے ادارہ جاتی خامیاں دور کی جائیں جبکہ سرکاری اور نجی اداروں کویکساں مواقع وسہولیات فراہم کی جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے اب پالیسی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کا اسرائیل کوجواب، فوجی تنصیبات پر گائیڈڈ میزائل سے حملہ