ڈیجیٹل لٹریسی پروگرام

پشاور سمیت10اضلاع میں ڈیجیٹل لٹریسی پروگرام میں تاخیر

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے10اضلاع میں بچوں کی ابتدائی عمرمیں تعلیم کا مجوزہ پروگرام کا مستقبل سوالیہ نشان بن گیا ہے اس منصوبہ کے تحت پشاور سمیت دیگر اضلاع میں336 سکولز کا انتخاب کیا گیا تھا دوسرے مرحلے میں 510 سکولزجبکہ اس پروگرام کے تیسرے مرحلے میں 324 سرکاری سکولز کو ڈیجیٹل لٹریسی پروگرام کیلئے منتخب کرنے کی منصوبہ بندی تھی ایجوکیشن سیکرٹریٹ کے ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں بچوں کی ارلی ایجوکیشن پروگرام شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی
پہلے مرحلے میں کلاس 6 میں بیسک ڈیجیٹل لٹریسی، پرابلم سولونگ،لوگرتھم اور کوڈ وغیرہ کے مضامین پڑھانے، کلاس7کے طلبہ کو مائیکروسافٹ آفس، ویب لٹریسی، ایم آئی ٹی سکریچ اور موبیرائز جبکہ آٹھویں کلاس میں ایپ انورٹر، سوشل میڈیا اخلاقیات، مونٹائزیشن اور کمرشلائزیشن وغیرہ پڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ذرائع نے بتایا کہ ارلی ایج ایجوکیشن پروگرام پشاور، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، دیر لوئر،ایبٹ آباد،ہری پور اورمانسہرہ کے اضلاع میں شروع کرنے کا پروگرام تھا لیکن اس منصوبہ کے نتائج تاحال سامنے نہیں آئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  صدہ، فلائنگ کوچ اور کار پر فائرنگ کرنے والے دہشتگرد گرفتار