پشاور پولیس لائنز 2جگری دوست

شہید جگری دوستوں کی بی ون امتحان میں کامیابی

ویب ڈیسک:پشاور پولیس لائنز میں شہید ہونے والے 2جگری دوست پولیس کے بی ون ایٹا امتحان میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔ دونوں شہیدوں کا ایٹا نتیجہ 2فروری کو آیا جس کے مطابق شہید ابن آمین نے 108اور شہید افتخار شاہ نے 110 نمبر حاصل کئے۔ دونوں جگری دوست پرائمری کلاس سے پولیس میںملازمت تک ایک ساتھ اور اکٹھے رہے اور پولیس لائنز دھماکہ میں بھی دونوں دوست شہید ھو گئے۔ ایٹا نتائج آنے پر لواحقین سمیت دوست احباب ایک بار پھر آبدیدہ ہوگئے۔

مزید دیکھیں :   چیف جسٹس عمران خان کے پیچھے نہ لگیں ،مریم نواز