سانحہ تاندہ ڈیم

سانحہ تاندہ ڈیم:انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر

ویب ڈیسک :ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کوہاٹ کے سینئر وکلاء نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت سے استدعا کی ہے کہ سانحہ تاندہ ڈیم کے ذمہ داروں کے خلا ف درج ایف آئی آر میں جانبداری سے کام لیاگیاہے ،مذکورہ سانحہ مقامی انتظامیہ کی غفلت کے باعث رونما ہوا ہے جس میں انتہائی معصوم قیمتی جانوں کاضیاع ہوا ہے
اپنی درخواست میں سجاد احمد خٹک ایڈوکیٹ ‘نادر خان خٹک ایڈووکیٹ ‘ وغیرہ نے موقف اختیار کیا کہ سانحہ کے وقت طلبہ کے بچائو کے لئے جو سہولیات فوری پہنچانا ضروری ہوتی ہیں وہ بروقت نہیں پہنچائی گئیںجس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہواہے ،درخواست میں مزید کہا گیا کہ کشتیوں کی عدم دستیابی ‘پیٹرول ‘حفاظتی جیکٹس کی عدم موجودگی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے لہٰذا کہ ڈی پی اوکوہاٹ انتظامی ذمہ داران کمشنر کوہاٹ ‘ڈپٹی کمشنر فرقان اشرف اور اے سی عثمان اشرف کے نام بھی ایف آئی آر میں شامل کئے جائیں۔

مزید پڑھیں:  نوڈیرو ہاؤس صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار