پشاور پولیس لائنز

پشاور پولیس لائنز دھماکا کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت

پشاور پولیس لائنز دھماکا کیس میں تحقیقیات کے دوران اہم پیشرفت حملہ آور کی مبینہ سہولت کار کے ساتھ تصویر سامنے آگئی۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس لائنز دھماکے کے حملہ آور کی سہولت کار کے ساتھ تصویر منظر عام پر آگئی ہے، مبینہ حملہ آور کی رنگ روڈ پر موجودگی اور سہولت کار کے ساتھ تصویر سامنے آئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق سہولت کار موٹر سائیکل چلارہا ہے جبکہ مبینہ حملہ آور پیچھے بیٹھا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کو سہولت کار نے رنگ روڈ پر پہنچے میں مدد فراہم کی، مبینہ حملہ آور رنگ روڈ کے راستے جی ٹی روڈ پر داخل ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سہولت کار جمیل چوک سے آگے رِنگ روڈ پر موٹرسائیکل سے اترگیا۔
خیال رہے کہ ہفتے کو پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے میں 100 سے زائد نمازی شہید ہوئے تھے جن میں اکثر پولیس اہلکار تھے جبکہ مبینہ حملہ آور پولیس کی وردی پہن کر مسجد میں داخل ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، چکر کوٹ بالا کی پہاڑیوں سے نوجوان کی لاش برامد