افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی پرنظرثانی کافیصلہ

ویب ڈیسک : پاکستان نے افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کافیصلہ کرلیا، دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کے حوالے سے سمت متعین کرلی گئی ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے اپیکس کمیٹی میں ہونیوالے فیصلوں سے متعلق نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ اپیکس کمیٹی اجلاس میں سمت کلیئر کرلی گئی ہے کہ آگے کیا کرنا ہے
مذاکرات کے حوالے سے بھی تفصیلی بات ہوئی ہے،بعد میں اگر کسی سے بات کی ضرورت پڑی تو طاقتور پوزیشن سے بات کی جائے گی،دہشتگردی کے خاتمے کے لیے افغان حکومت سے تعاون حاصل کیا جائے گاافغان مہاجرین کی پالیسی پر نظرثانی کی جائے گی،دھماکہ خیز مواد جہاں بنتا اور استعمال ہوتا ہے اسکی ای ٹیگنگ کی جائے گی، پولیس اور سی ٹی ڈی کے استعداد کار کو بڑھایا جائیگا، ہماری سیاسی قیادت افغانستان کی سیاسی قیادت سے بات کرے گی، عسکری قیادت افغانستان کی عسکری قیادت سے بات کرے گی
مذہبی رہنما افغانستان کے مذہبی رہنمائوں سے بات کریں گے،۔ آئی جی نے کہا کہ بھتے کی کالز افغانی واٹس ایپ نمبروں سے آتی ہیں،افغانستان سے کوئی معلومات چاہیے ہوگی تو باہمی قانونی معاونت ہوگی،افغانستان کو کہیں گے کہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے والے لوگوں کے خلاف کاروائی کرے۔

مزید پڑھیں:  ایران پر اسرائیلی حملہ موخر ہونے کا امکان ہے، امریکی ٹی وی