بغیر اجازت ہڑتال’وکلا تنظیموں کوشوکاز جاری کرنیکا فیصلہ

ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا بارکونسل کی اجازت کے بغیر عدالتی بائیکاٹ اور ہڑتال کرنے والے بار ایسوسی ایشنز کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کو شوکاز نوٹسز جاری کرکے ان سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ کیوں نہ ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
اس حوالے سے خیبرپختونخوا بارکونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صوبہ میں بعض ایسوسی ایشنز نے بارکونسل کی اجازت اور منظوری کے بغیر عدالتی بائیکاٹ کے اعلانات کئے اور ان ہڑتالوں کو کے پی بارکونسل رولز 2010اور کے پی بارکونسل میڈیا اینڈ سٹرائیک ریگولیشن رولز 2022کے خلاف قراردیا ہے جس کے تحت بارایسوسی ایشنز کو بارکونسل کی اجازت کے بغیر ہڑتال کرنے کا اختیار نہیں ہے ۔
کمیٹی کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایسے بارایسوسی ایشنز کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کو شوکازنوٹسزجاری کئے جائیں گے کہ کس طرح انہوں نے رولز کی خلاف ورزی کی ہے اور کیوں نہ ان کے خلاف قانون کے مطابق تادیبی کارروائی عمل میں لایاجائے ۔

مزید پڑھیں:  دورہ پاکستان مکمل، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی وطن واپس روانہ