کشمیر پالیسی

کشمیر پالیسی میں مزید جدت اور قوت پیدا کرنا ہوگی، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 75 سال سے لاکھوں مسلمانوں کو ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے، بھارت کا یہ ظلم اب زیادہ دیر تک نہیں چل سکے گا، کشمیر پالیسی میں مزید جدت اور طاقت پیدا کرنا ہوگی۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ کشمیر کے دوران آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں 75 سال سے لاکھوں مسلمانوں کو ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اب زیادہ دیر یہ ظلم نہیں چل سکے گا، کشمیر پالیسی میں مزید جدت اور طاقت پیدا کرنا ہوگی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستانی عوام نے کسی بھی لمحے کشمیر کو نہیں بھلایا، نہ صرف پاکستان بلکہ پورا عالم اسلام کشمیریوں کے لیے ہر دن رات دعا کرتا ہے، وادی کشمیر بے گناہ مسلمانوں کے خون سے سرخ ہوگئی ہے، بھارت نے کشمیرکو جیل بنا رکھا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشمیری ہم سے سوال کرتے ہیں کہ عالم اسلام کو اللہ نے اتنے وسائل دیے لیکن کشمیرکا مسئلہ کیوں حل نہ ہوسکا۔
ان کا کہنا تھا کہ اتحاد اور اتفاق سے مقاصد حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے، تمام جماعتوں کا اتحاد دیکھ کر بھارت یقیناً پریشان ہوگا۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری