پشاور میں دہشتگردی کے خدشات

بغیر شناختی دستاویز ہوٹل اور سرئیوں میں قیام پر پابندی

ویب ڈیسک :پشاور میں دہشتگردی کے خدشات پر تمام کار اور موٹرسائیکل پارکنگ ،ہو ٹلز اور سرایوں کی سرولنس بحال کرتے ہوئے بغیر شناختی دستاویز کے لوگوں کو قیام اور شب بسری کیلئے کمرے دینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کے خدشہ پر مختلف گنجان مقامات اور تجارتی مراکز میں قائم پارکنگ ایریا کی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی خصوصی نگرانی کی ہدایات دیدی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف بازاروں میں ہو ٹلز اور ٹرانسپورٹ اڈوں سے ملحقہ تمام سرایوں میں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جبکہ دہشتگردی کے خدشات کے باعث پشاور کے مختلف حساس بازاروں میں بھی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے خیبر روڈ سمیت مختلف حساس علاقوں کو جانیوالے راستوں پر گاڑیوں کی مکمل چیکنگ شروع کر دی گئی ہے اور عارضی چیک پوسٹیں بھی قائم کر دی گئی ہیں
اس کے علاوہ مولوی امیر شاہ ہسپتال کے سامنے اور ملحقہ سڑکوں، چوک یادگار، پیپل منڈی، ریتی بازار، گھنٹہ گھر، سبزی منڈی، اشرف روڈ، ہشتنگری ریلوے پھاٹک، فردوس ریلوے پھاٹک، شفیع مارکیٹ اور نوتھیہ بازارسمیت شہر کے مختلف مقامات پر غیر قانونی پارکنگز کے ساتھ تجاوزات کرنیوالے افراد کو بھی حفاظتی اقدامات کیلئے مشکوک افراد اور سامان سے متعلق پولیس کو بروقت اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے،وفاقی وزیر قانون