ترکیہ میں زلزلہ

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، 1 ہزار سے زائد افراد جاں بحق

ترکیہ کی 100 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا زلزلہ، ترکیہ اور شام میں شدید زلزلے کے باعث 1300 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 ہزار سے زائد زخمی ہیں، کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں
ویب ڈیسک: غیرملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ ترکیہ اور شام زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، زلزلے سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق شام میں 386 اور ترکیہ میں 912 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ حکام نے زلزلے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکڑ اسکیل پر 7.9 اورگہرائی 17.9 تھی۔ زلزلے کا مرکز ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے غازیان کے نردوی کے قریب تھا۔
زلزلے کے شدید جھٹکے اردن، قبرص اور یونان میں بھی محسوس کیے گئے، زلزلے سے ترکی اور شام سمیت دیگر ممالک میں متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، ہزاروں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔
حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے، زلزلے سے سڑکیں تباہ ہونے اور بارش کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پر ترکیہ کی حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں برادر ملک ترکیہ اور ترک عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان ترکیہ کی ہرممکن مدد کرے گا۔

مزید پڑھیں:  ملکی مفاد کیخلاف بیان سے کر لاتعلقی کا اظہار پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، عطا تارڑ