اے پی سی میں شرکت

اے پی سی میں شرکت کیلئے باقاعدہ دعوت ملی تو مشاورت کرینگے، فوادچودھری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے باقاعدہ دعوت نامہ ملا تو کانفرنس میں شرکت پر مشاورت کریں گے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں فوادچودھری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے میڈیا پر دہشت گردی کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس میں تحریک انصاف کو شمولیت کی دعوت دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک اس ضمن میں تحریک انصاف کو کوئی دعوت نامہ نہیں ملا، باقاعدہ دعوت نامہ ملا تو اس کانفرنس میں شرکت پر مشاورت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 200 دن مکمل، 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید