ترکیہ اور شام میں زلزلہ

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی

ترکیہ اور شام میں تباہ کن 7.9 شدت کے زلزلے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 4000 سے تجاوز کر گئی جبکہ ہولناک زلزلے میں ہزاروں افراد زخمی ہوگئے۔
ویب ڈیسک: امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا، جس نے مزید تباہی پھیلائی۔
ترکیہ اور شام میں کم و بیش 5 ہزار 600 سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا، زلزلے سے ترکیہ میں 2 ہزار 921 جب کہ شام میں ایک ہزار 420 افراد جان سےگئے، مجموعی طور پر 16ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔
شدید سردی اور بعض علاقوں میں برفباری کے باعث متاثرین کو کٹھن حالات کا سامنا ہے اور آفٹرشاکس کے باعث لوگ شدید خوفزدہ بھی ہیں۔
ترک صدر نے ترکیہ بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور ملک بھر میں ایک ہفتے کے سوگ کا بھی اعلان کیا ہے، ترکیہ میں ایک ہفتے تک پرچم سرنگوں رہےگا،13 فروری تک سکول بند کردیےگئے ہیں، غازی انتپ اور حاطے ائیرپورٹ پر سول پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر امدادی سامان لے کر خصوصی طیارہ ترکیہ روانہ ہوگیا ہے، ترجمان این ڈی ایم اے کےمطابق سی ون تھرٹی طیارے میں پاک فوج کی سرچ اور ریسکیو ٹیم کے ہمراہ تین ٹن امدادی سامان بھی موجود ہے، آج صبح بھی ایک پرواز پندرہ ٹن امدادی سامان اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو لےکرترکی روانہ ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹرمپ ہیرس صدارتی مکالمہ کے دوران تند و تیز جملوں کو تبادلہ