اے پی سی موخر

وزیراعظم کا دورہ ترکیہ، ایک بار پھر اے پی سی موخر کر دی گئی

وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کے باعث جمعرات (9 فروری) کو دہشت گردی کے مسئلے پر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس اے پی سی موخر کردی گئی ہے۔
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ترکیہ کے باعث جمعرات کو ہونے والی اے پی سی موخر کردی گئی ہے ۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کل صبح انقرہ روانہ ہوں گے، اے پی سی کی آئندہ تاریخ کا اعلان اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے بعد میں کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ترکیہ میں زلزلے کی تباہی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ترکیہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم اور وزیرخارجہ کے دورے کا مقصد مصیبت کی گھڑی میں اظہار ہمدردی کرنا ہے، اس دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر طیب اردوان سے بھی ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، بشام واقعہ کے بعد این سی پی گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ