حیات آباد میں 5وارداتیں

حیات آباد راہزنوں کا گڑھ بن گیا، ایک ہی روز میں 5وارداتیں

ویب ڈیسک: پشاور کا پوش علاقہ حیات آباداور ملحقہ علاقے راہزنوں کا گڑھ بن گئے اورایک ہی روز میں راہزنی کی 5وارداتوںکے دوران شہریوں سے قیمتی موبائل فونز چھین لئے گئے ہیں۔ وارداتوں میں ایک ڈاکٹر اور دیر سے آنے والا طالبعلم سمیت مریض کے رشتہ دار کو بھی لوٹ لیا گیا ہے جبکہ بیشتر وارداتوں میں راہزنوں نے ہنڈا 125کا استعمال کیا،خدشہ ہے کہ ایک ہی راہزن نے دو الگ الگ وارداتوں میں دو شہریوں کولوٹا۔ واقعات کے مطابق حیات آباد میں ڈاکٹر اقتدار ولد لعل بادشاہ سکنہ فیز4حیات آباد سے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے بسم اللہ مارکیٹ کے قریب موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ حیات آباد ہی میں سکندر خان سکنہ نیواڈہ محلہ نیک آباد نے پولیس کو بتایا کہ وہ تخت بھائی کا رہائشی ہے اورنارتھ ویسٹ ہسپتال آیا تھا جہاں وہ موبائل پر بات کررہا تھا اس دوران رہزنوں نے اس سے زبردستی موبائل فون چھین لیا۔
اسی طرح محمد ہارون نے حیات آباد پولیس کورپورٹ درج کرائی کہ وہ سودا سلف خریدنے کیلئے بشارت مارکیٹ جارہا تھا، راہزن نے اسے روکا اور موبائل فون سیٹ چھین کر موٹرسائیکل بھگادی۔ دریں اثناء تاتارا پولیس کو مدعی لقمان نے بتایا کہ فیز2 روڈ نزد غنی پارک سودا سلف خریدنے کے دوران نامعلوم راہزن نے اسے لوٹ لیا ۔ مدعی مسعود خان نے بتایا کہ وہ دیرکا رہائشی ہے موبائل فون پر بات کررہا تھاکہ اس دوران موٹرسائیکل پر سوار ملزم نے اس سے موبائل چھین کر بھاگ گیا ۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا