پشاور میں امن

بدامنی کے منڈلاتے بادل کے باعث شہریوں میں خوف کا احساس

ویب ڈیسک :عوام کو اب اس بات کی فکر لاحق ہوگئی ہے کہ اب انہیں ایک بار پھر انسانی جسم کے جلنے اورخون کی وہ مخصوص بو محسوس ہوگی جو ہر بڑے دھماکے کے بعد پھیل جاتی ہے اورجو فوری طورپر سارے ماحول کوافسردہ کردیتی ہے۔
آہ وبکا ،چیخ وپکار اورآنسو بہاتی بے بس انسانی آنکھیں ہر زندہ شخص کو مفلوج سا کردیتی ہیں اورہرکسی کے ذہن میں یہ سوال کلبلا رہا ہوتا ہے کہ آخر پشاور میں امن کب آئے گا کچھ دن سکون کاسانس نصیب ہوتا ہے اوریہ آس پیدا ہوتی ہے کہ اب بدامنی نہیں ہوگی لیکن پھر ایسا کوئی بڑا اورخوفناک دھماکہ ان خوش فہمیوں کودفن کردیتا ہے اوراس کی جگہ خوف اندیشے اورہیجان پیدا ہوجاتے ہیں

مزید پڑھیں:  بشام واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں، ممتاز زہرا بلوچ