WhatsApp Image 2020 02 06 at 5.00.23 PM

خیبرپختونخوا زکواة وعشر کونسل نے صوبہ بھر کے لئے زکواة فنڈ کے اجراء کی منظوری دے دی

پشاور: فنڈز کی منظوری انجنئیر عمر فاروق کی زیر صدارت زکواة و عشر کونسل کے 52 ویں اجلاس میں دی گئی
اجلاس میں گزارہ الاونس کی مد میں فنڈز کا حجم 60 فیصد سے بڑھا کر 68 فیصد کردیا گیا، صوبے میں گزارہ الاونس کی مد میں فی کس سالانہ ادائیگی 12 ہزار سے بڑھا کر 24 ہزار کردی گئی۔

مزید پڑھیں:  شہباز دور میں زرمبادلہ ذخائر 11 اعشاریہ 37بلین ڈالرتک پہنچ گئے،رپورٹ

گزارہ الاؤنس کے تحت صوبہ بھر میں 27 ہزار 767 مستحق خاندانوں کو سالانہ 24 ہزار روپے ادا کئے جائینگے۔انٹرمیڈیٹ کے طلباءوطالبات کے لئے سالانہ مالی معاونت 12 ہزار سے بڑھا کر 24 ہزار روپے، اور بی ایس پروگرام کے لئے مالی معاونت 24 ہزار سے بڑھا کر 36 ہزار روپے کردئے گئے.

دینی مدارس کے طلباء وطالبات کے لئے سالانہ مالی معاونت دور حدیث سے کم 12 ہزار سے بڑھا کر 24 ہزار اور دور حدیث سے اوپر درجوں کے لئے 24 ہزار سے بڑھا کر 36 ہزار کردئے گئے۔

مزید پڑھیں:  فجیرہ تائیکوانڈو چیمپئن شپ :پاکستان کے ہارون خان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

اجلاس میں جہیز کی مد میں مالی معاونت کی رقم بھی 20 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے کرنے کی منطوری دے دی گئی