شاہراہ قراقرم خوفناک تصادم

شاہراہ قراقرم پرکاراوربس میں خوفناک تصادم،30افرادجاں بحق

ویب ڈیسک : دیامر میں مسافر بس اور کار ٹکرانے کے بعد کھائی میں گرگئیں جس کے نتیجے میں30افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مسافر بس اور کار کے درمیان حادثہ شتیال کے علاقے میں پیش آیا جہاں مسافر بس اور کار ٹکرانے کے بعد کھائی میں گرگئیں۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے میں 30 افراد جاں بحق ہوگئے اور لاشوں کو آر ایچ سی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی جگہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں لیکن اندھیرے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔
پولیس کے مطابق مسافر بس گلگت سے راولپنڈی جارہی تھی جبکہ کار گلگت جا رہی تھی۔ دوسری جانب صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  گاڑیوں پر مخصوص سٹکر کا فیصلہ مسترد، جمرود کے ٹیکسی ڈرائیورز کا احتجاج