جنوبی وزیرستان کے دولوگوں کومیرے قتل کاٹاسک دیاگیا،عمران

جنوبی وزیرستان کے دولوگوں کومیرے قتل کاٹاسک دیاگیا،عمران

ویب ڈیسک :لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی ترجمانوں کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے دعویٰ کیا کہ مجھے قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، مجھے قتل کرنے کیلئے جنوبی وزیرستان کے علاقے سے دو لوگوں کو ٹاسک دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ مجھے قتل کرنے کیلئے دونوں پیشہ ور قاتلوں کو رقم بھی ادا کی گئی ہے
میرے پاس اس منصوبے کے تمام ثبوت موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بتایا کہ پہلے بھی کہا تھا مجھے جنونی شخص کے ذریعے قتل کا منصوبہ بنایا گیا ہے، تین شوٹرز کے ذریعے حملہ کروا کر جان سے مارنے کی کوشش کی گئی، جے آئی ٹی نے تفتیش کر کے تین حملہ آوروں کی رپورٹ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جتنی مرضی کوشش کر لیں مجھ پر دبائو نہیں ڈال سکتے۔

مزید پڑھیں:  عوام کو ہر صورت ٹیکسز دینے پڑیں گے، وفاقی وزیرخزانہ