مردہ مرغیوں کی فروخت

پشاور میں مردہ مرغیوں کی فروخت دھڑلے سے جاری

ویب ڈیسک : پشاور میں مردہ مرغیوں کا کاروبار بند نہ کیا جا سکا ایک بار پھر محکمہ خوراک نے باچا خان چوک میں قائم مرغیوں کی مارکیٹ میں چھاپہ مار کر دن دیہاڑے مردہ مرغیوں کی صفائی کرنیوالے گروہ کو گرفتار کرلیا ۔ پشاور کی باچا خان چوک میں مرغیوں کی مارکیٹ میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں مرغیوں کی فروخت کی جاتی ہے تاہم محکمہ خوراک نے متعدد بار چھاپے مارتے ہوئے دن اور رات میں کئی بار چھاپے مارتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں مردہ مرغیاں برآمد کر لی گئیں اور گرفتاری کے بھی دعوے کئے گئے
گزشتہ روز ایک بار پھر اسی نوعیت کی کارروائی کی گئی اور دن کے اوقات میں مردہ مرغیوں کی صفائی میں مصروف دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا تاہم اس کارروائی میں صرف وہاں موجود مردہ مرغیاں ٹھکانے لگائی گئی ہیں پشاور میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مردہ مرغیوں کے کاروبار میں تیزی آ رہی ہے اور پشاور کے بڑے بڑے ریسٹورنٹس اور شوارمہ فروشوں کو مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کیا جاتا ہے اب تک محکمہ خوراک اور فوڈ اتھارٹی سمیت ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے کوئی حکمت عملی مرتب نہیں کی ہے اور صرف گنی چنی کارروائیاں کرتے ہوئے شہریوں کو اطمینان دلانے کی کوشش کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مزید 7041 غیر قانونی مقیم افغانی لوٹ گئے، تعداد 5 لاکھ سے متجاوز