لکی مروت میں آپریشن

لکی مروت میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 12 دہشتگرد ہلاک

لکی مروت میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف مشترک آپریشن کیا جس میں 12 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی ادارے گزشتہ ایک ہفتہ سے دہشت گردوں کی نقل حرکت کی مانیٹرنگ کر رہے تھے، گزشتہ شب خفیہ معلومات پر لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کی مطابق دہشت گردوں نے گاڑی پر فرار ہونے کی کوشش کی جو ناکام بنا دی گئی، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 12 دہشت گرد ہلاک ہوئے، دہشت گردوں سے اسحلہ، بارود اور افغان کرنسی بھی برآمد ہوئی

مزید دیکھیں :   عمران خان حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں پیش