اپر کوہستان میں مسافر بس اور کار میں تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد جاں بحق ہو گئے۔

اپرکوہستان: مسافر بس اور کار میں تصادم، 18 افراد جاں بحق

اپر کوہستان میں مسافر بس اور کار میں تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق مسافر بس اور کار کے درمیان حادثہ شتیال کے علاقے میں پیش آیا جہاں مسافربس اور کار ٹکرانے کے بعد کھائی میں جا گریں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 18 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو آر ایچ سی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مسافر بس گلگت سے راولپنڈی جارہی تھی اور کار گلگت جا رہی تھی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، کے ٹی ایچ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، مریض محفوظ