ایبٹ آباد جھونپڑیوں میں آگ

ایبٹ آباد: سبزی منڈی کے قریب جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے 4 بچے جاں بحق

ایبٹ آباد میں سبزی منڈی کے قریب جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے 4 بچے جاں بحق اورچارافرادزخمی ہوگئے
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں سبزی منڈی کے عقب میں جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے چاربچے جاں بحق اورچارافرادزخمی ہوگئے
ذرائع کے مطابق سبزی منڈی کے قریب جھونپڑیوں میں نامعلوم وجوہات کی بناء پرآگ بھڑک اُٹھی جس کی زد میں آکر 4 کم سن بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ چارافراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ٹیم نے حادثے میں جان بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  فافن نے ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ کو کم قرار دے دیا