Asad Umar Man in the eye of the storm.. 640x336 2

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹر کا لاک ڈاوٴن میں نرمی کیلئے سفارشات تجویز

اسلام آباد: نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹر نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کے لئے عائدکی گئی لاک ڈائون کی پابندیوں میں نرمی کے لئے کئی سفارشات تجویز کی ہیں ۔

سفارشات اسلام آباد میں کمیٹی کے اجلاس کے دوران دی گئیں جس کی صدارت منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات کے وزیراسدعمرنے کی۔ سفارشات میں موثرقواعدوضوابط پرعملدرآمد کے بعدبین الصوبائی ٹرانسپورٹ کی بحالی، تعمیراتی شعبے کادوسرا مرحلہ اورخریداری مراکزکھولنے اوراسلام آباد میں دیگرمختلف محکموں کوفعال کرناشامل ہے۔اجلاس کے شرکاء نے دوکانوں کے اوقات صبح نوبجے سے شام پانچ بجے اورپھرشام آٹھ بجے سے رات دس بجے تک بڑھانے کی تجویز دی۔رمضان المبارک کے آخری پندرہ روز میں مذہبی اجتماعات کے لئے قواعدوضوابط میں تبدیلی نہ کرنے کابھی فیصلہ کیاگیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کے شمالی غزہ میں دوبارہ حملے، 79 فلسطینی شہید