پشاور کی گلیوں میں راہزنوں کے ناکے

پشاور کی گلیوں میں راہزنوں کے ناکے

پشاور (داود خان )شہر میں آئے روز گن پوائنٹ مافیا کا راج تو دوسری جانب مہنگا ئی کی اژدھا منہ کھولے بیٹھا ہے ۔گزشتہ ایک ہفتہ میں پشاور کے مختلف علاقوں میں درجن سے زائد واقعات رونما ہوئے جن میں بعض تو دن دھاڑے بھرے بازار میں واقع ہوئے،موٹر سائیکل سواررہزنوں نے یکہ توت محلہ ککے خیلاں میں شہری سے دن دھاڑے مو ٹر سائیکل ، موبائل اور نقدی چین کر فرار ہو گئے جبکہ دوسرے واقع میں رہزنوں نے دکانداروں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا اور شہری سے مو ٹر سائیکل لے کر فرار ہو گئے .
ایک اور واقع میں دو موٹر سائیکل سواروں نے تھانے کے سامنے ایک شہری کے ہاتھ سے موبائل فون لے اُڑے اور جاتے جاتے ہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے ۔ان حالات میںعوام خود اسلحہ اُٹھانے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ گھر میں محفوظ نہ اپنی گلی محلے میں ۔شہریوں کیلئے قانون کو ہاتھ میں لینا ایک عام سی بات بن گئی ہے اور وہ بلاخوف وخطر قانون کی خلاف ورزیاں کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، زبانی تکرار پر فائرنگ، ماں بیٹا جاں بحق، ملزم گرفتار