مٹہ سربانڈہ میں فورویل ڈاٹسن کھائی میں جا گری، 3 جاں بحق

سوات کی تحصیل مٹہ میں سربانڈہ کے مقام پر فور ویل ڈاٹسن کھائی میں جا گری، حادثے میں تین افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہو گئے۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق ضلع سوات کی تحصیل مٹہ علاقے سربانڈہ میں فور ویل ڈاٹسن کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سربانڈہ کے مقام پر ڈاٹسن کے کھائی میں گرنے کے باعث جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر مٹہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  سرمایہ کاری لانے پر صوبوں کو بھی کام کرنا چاہئے، مزمل اسلم