اضافی گرانٹ

وفاق کی الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے اضافی گرانٹ دینے سے معذرت

وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے اضافی گرانٹ کی فراہمی سے معذرت کر لی۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن قومی مفاد میں انتخابات کیلئے اضافی گرانٹ کے مطالبے کو موخر کر دے۔
وزرات خزانہ نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی صورت حال بہتر ہونے تک اضافی ضمنی گرانٹ کے مطالبے کو موخر کیا جائے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے درخواست دی تھی کہ عام انتخابات کے اخراجات 47 ارب سے بڑھ کر 61 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں، الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے 14 ارب روپے کے اضافی فنڈ عام انتخابات کیلئے مانگے تھے۔
وزارت خزانہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے الیکشن اخراجات کے لیے 52 ارب روپے کی درخواست کی تھی، ای سی سی فیصلے کے مطابق 5 ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں، الیکشن کمیشن کے لئے 10 ارب روپے کے اجرا پر کام جاری ہے اب الیکشن کمیشن انتخابات کے انعقاد کے لیے 61 ارب روپے مانگ چکا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت غیر معمولی معاشی بحران اور مالی خسارے کا شکار ہے، الیکشن کمیشن اخراجات اور فارن ایکسچینج کی ضروریات کی تفصیلات فراہم کرے۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش، 7 دہشتگرد ہلاک