پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ

مردان کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار

ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی میں پاک فضائی کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔
ویب ڈیسک: تخت بھائی کے علاقے کیکرو مقبرہ حمید خان کلے میں گرنے والے تربیت طیارے میں دونوں پائلٹ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق مردان کے قریب مشاق طیارے نے کھیتوں میں ہنگامی لینڈنگ کی۔
ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہونے والے تربیتی طیارے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔

مزید پڑھیں:  اقتدار کے نشے میں‌دھت مودی کی انتخابی مہم، تمام قواعد بالائَے طاق رکھ دیئے