پٹرول پھرغائب،اکثرپمپ بند،عوام خوار

پٹرول پھرغائب،اکثرپمپ بند،عوام خوار

ویب ڈیسک : پشاور میں مختلف پٹرول پمپس پر پٹرول کی فروخت بند کردی گئی پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کی بازگشت کے بعد پمپ انتظامیہ نے پٹرول کی فروخت ہی روک دی ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے چند پمپس پر دستیاب پٹرول کے باعث وہاں لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں اور شہریوں کو قطاروں میں کھڑے ہو کر پٹرول خریدنا پڑرہا ہے پشاور کے مختلف شہروں میں پٹرول کی مبینہ قلت دیکھنے میں آرہی ہے اور بیشتر پٹرول پمپس بند ہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی افواہ گردش کرنے کے باعث اکثر پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت بند کردی گئی ہے جبکہ چند کھلے پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں دوسری جانب پیٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کم ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ یکم فروری سے قبل بھی خیبر پختونخوا کے بیشتر شہروں میں پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا ہوگئی تھی تاہم وزیر خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے فوری بعد ہی یہ مصنوعی قلت ختم ہوگئی تھی۔ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے یقین دلایا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 15 فروری سے پہلے تبدیل نہیں ہوں گی اور ساتھ ہی وارننگ دی ہے کہ پیٹرول نہ بیچنے یا مہنگا بیچنے والوں کے لائسنس منسوخ کردیں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں ہے، ہمارے پاس 20 روز کے پیٹرول اور 29 روز کے ڈیزل کا اسٹاک موجود ہے۔تاہم حکومتی یقین دہانی اور وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کی دھمکی کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل کے ذخیرہ اندوزوں نے مزید کئی شہروں کو اپنی لالچ کی لپیٹ میں لے لیا ہے۔دوسری طرف آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے ملک کے کئی شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کے مصنوعی بحران پر چیف سیکرٹری پنجاب کو فوری کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  شدید بارش سے124فیڈرز ٹرپ ،پشاور سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی ترسیل متاثر