میرانشاہ میں فائرنگ

شمالی وزیرستان: میرانشاہ میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان کے مرکزی شہر میرانشاہ میں فائرنگ کے واقعے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے مرکزی شہر میران شاہ کے علاقے ٹول خیل میں جائیداد کے تنازعہ پر فریقین کے درمیان فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آج لاہور اور کراچی کا دورہ کرینگے