بجلی مزید مہنگی

صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، بجلی کمپنیوں نے صارفین سے17ارب 19 کروڑ 80 لاکھ روپے وصول کرنےکی اجازت مانگ لی ہے۔
ویب ڈیسک: بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی، اضافہ بجلی کے بلوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں لیا جائے گا صارفین سے اکتوبر تا دسمبر 2022 کے ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 17 ارب روپے وصول کیے جائیں گے۔
کیپسٹی چارجز کی مد میں 6 ارب 19 کروڑ روپے وصول کئے جائینگے، بجلی چوری اور لائن لاسز کے 2 ارب روپے بھی صارفین سے وصول کئے جائیں گے، پاور پلانٹس کی مرمت کا بوجھ بھی صارفین پر ڈالا جائے گا۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی 22 فروری کو سماعت کرے گی جس کے بعد بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے.

مزید پڑھیں:  پاک افغان سرحد ی گزرگاہ انگوراڈہ گیٹ پیدل آمدورفت کے لئے کھل گیا