قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت

قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت کا تصور محال ہے، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت کا تصور ہی محال ہے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت کا تصور ہی محال ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’ایک مضبوط، آزاد اور معتبر عدالتی نظام قانون کی حکمرانی کو یقینی بناتا اور دستور کی حفاظت کرتاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قوم انتخابات کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ آئین کی بالادستی اور نظامِ عدل سے وابستہ امیدیں زندہ کرنے کیلئے قوم عدلیہ کی پُشت پر کھڑی ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے، 16 افراد شہید