ضمنی الیکشن میں حصہ

پی ڈی ایم کی ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کی تجویز، پیپلزپارٹی کا مشاورت کا فیصلہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کی تجویز پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی طرف سے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کی تجویز پر پیپلز پارٹی کی جانب سے ضمنی انتخابات کے لیے نامزد امیدواروں سے مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کا ہنا ہے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدواروں سے مشاورت کے بعد ضمنی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینےکا فیصلہ کیا جائےگا۔
خیال رہےکہ ایک روز قبل پیپلز پارٹی کی قیادت سے پی ڈی ایم رہنماؤں کی ورچوئل میٹنگ ہوئی تھی جس میں پی ڈی ایم رہنماؤں کی جانب سے پیپلز پارٹی کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  جمرود، مکان کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق، خاتون زخمی