Mahmood Khan 1280x720 1

وزیراعلی محمود خان کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ

پشاور: وزیراعلی محمود خان نے ہسپتال میں کورونا کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا، وزیر اعلی کا ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کی علاج معالجے کے لئے کئے گئے انتطامات پر اطمینان کا اظہار. وزیر اعلی کا ہسپتال میں کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام کے لئے پی سی آر مشین کی فراہمی کا اعلان، وزیر اعلی کا ہسپتال کے فرنٹ لائن عملے کی عارضی رہائش کے لئے مناسب جگہ کا فوری بندوبست کرنے کے لئے حکام کو ہدایت۔ کورونا سمیت ہر ایمرجنسی میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا کردار قابل تعریف رہا ہے وزیر اعلی کا کہنا، صوبے کے عوام کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے میں اس ادارے کا کردار سب سے نمایاں ہے. لیڈی ریڈنگ سمیت تمام تدریسی ہسپتالوں کی ضروریات ترجیحی بنیادوں پر پوری کی جائیں گی. ضرورت پڑنے پر ہم ترقیاتی فنڈز بھی ہسپتالوں پر خرچ کریں گے.
لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے وزیر اعلی کو ہسپتال میں کورونا انتظامات کے بارے میں بریفنگ.
ہسپتال میں کورونا مریضوں کے لئے ایک الگ کمپلکس قائم کیا گیا ہے، ہسپتال میں چھ آئی سی یوز اور چھ ایچ ڈیبنڈنسی یونٹس کورونا مریضوں کے لئے مختص ہیں۔ ہسپتال کا 300 سے ذائد عملہ صرف کورونا مریضوں کے علاج معالجے پر مامور ہے. ہسپتال میں 25 وینٹیلیٹرز صرف کورونا مریضوں کے لئے مختص ہیں۔ ہسپتال میں 80 بستروں پر مشتمل ہائی ڈییپنڈنسی یونٹ قائم ہے۔ ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کے لئے 80 سے زائد بستروں میں مشتمل آئسولیشن یونٹ بھی قائم کیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری