ایف 9 پارک

ایف 9 پارک اسلام آباد میں اجتماعی زیادتی کے 2 ملزمان مقابلے میں ہلاک

وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک میں لڑکی سے زیادتی کے 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کے اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12 میں ناکے پر 2 نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس پر پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان مبینہ طور پر ایف 9 پارک واقعہ میں ملوث تھے، پولیس گزشتہ روز ملزمان کی شناخت کرچکی تھی، ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے فرار ہونے کی کوشش کی، ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے ناکہ دیکھا تو فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزمان مارے گئے۔
ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق مرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی، دونوں ملزمان سٹریٹ کرائم سمیت سنگین جرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔
دونوں ملزمان ایف 9 پارک میں لڑکی سے زیادتی کے وقوعہ میں بھی ملوث تھے جب کہ ایک ملزم ڈکیتی کے دوران قتل میں اشتہاری تھا۔
ہلاک ملزمان کی شناخت اقبال خان اور نواب خان کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کیخلاف جڑواں شہروں میں قتل ، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کے مقدمات درج ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی مظالم، کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج دیگر جامعات تک پھیل گیا