صدر کے پاس الیکشن کی تاریخ

صدر کے پاس الیکشن کی تاریخ کا اختیار نہیں، گورنرکےپی غلام علی

صدر کے پاس الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں، صدرعارف علوی کی جانب سے خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کے اعلان پر گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے رد عمل ظاہر کر دیا ہے۔
ویب بڈیسک: تفصیلات کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 57 ایک کے تحت صدر عارف علوی نے 9 اپریل بروز اتوار پنجاب اور کے پی اسمبلیوں میں الیکشن کی تاریخ دے دی۔
دوسری طرف صدرمملکت کی جانب سے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کےئے حوالے سے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے کہا کہ صدر کے پاس الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہے، اس کے بعد ہی اس معاملے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف سے ترک فوجی سربراہ کی ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم