صدرعارف علوی نے پنجاب

صدرعارف علوی نے پنجاب اور کےپی میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا

صدرعارف علوی نے پنجاب اور کے پی میں 9 اپریل کو اتوار کے روز صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کا اعلان کر دیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق صدرعارف علوی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 9 اپریل کو اتوار کے روز صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کا اعلان کر دیا، صدر نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 57 ایک کے تحت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کے سیکشن 57 دو کے تحت الیکشن کا پروگرام جاری کرے، آئین کے تحت آئین کے تحفظ اور دفاع کا حلف لیا ہے۔
عارف علوی نے کہا کہ عدالتی فورم سےکوئی حکم امتناع نہیں ہے، حکم امتناع نہیں لہٰذاسیکشن57 ایک کے تحت اختیار کے استعمال میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، آئین اور قانون 90 دن سے زائد کی تاخیر کی اجازت نہیں دیتا، آئین کی خلاف ورزی سے بچنے کے لیے اپنا آئینی، قانونی فرض ادا کرنا ضروری سمجھتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کےگورنرز 90 دن میں الیکشن کی تاریخ دینےکی آئینی ذمہ داریاں ادا نہیں کر رہے، الیکشن کمیشن بھی پنجاب اورکے پی میں انتخابات کرانےکی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا۔
صدر مملکت نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے مختلف خطوط میں انتخابات کی ممکنہ تاریخوں کا اشارہ دے چکا ہے، ان خطوط میں 90 دن کے اندرانتخابات کرانےکی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ظاہر ہوتی ہے.
انتخابات کی تاریخ کےاعلان کے لیے الیکشن کمیشن سے مشاورت کا سنجیدہ عمل شروع کیا، الیکشن کمیشن نے اس موضوع پر ہونے والے اجلاس میں شرکت سے معذرت کی لہذا سیکشن 57 ون کے تحت صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لیے 9 اپریل کی تاریخ کا اعلان کر رہاہوں۔
الیکشن کمیشن نے صدر عارف علوی کی الیکشن کی تاریخ پر مشاورت کی تجویز مسترد کر دی تھی۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، سردیاں پھر ہوٹ آئیں، بارش سے موسم خوشگوار